4 اپریل 2015 - 10:18
افغانستان: طالبان سرغنہ ملا وزیر الیاس ہلاک

افغانستان میں طالبان کا ایک سرغنہ، اس ملک کے مشرقی علاقے میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہوگیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ وردک کے گورنر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے سنیچر کی صبح جلریز اور جغتو کے علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے اس گروہ کے سینئرکمانڈر ملا وزیر الیاس اور ملا فرید سمیت، چارطالبان دہشتگردوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا- اس کاروائی میں فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے- دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے سنیجر کے روز صوبہ بغلان کے علاقوں طلا و برفک میں افغان سیکورٹی فورسز کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے- اس دوران ہونے والوں حملوں میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زحمی ہوگئے- افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-

.......

/169